اشتہار

ٹرمپ ڈاکا پروگرام ختم نہیں کرسکتے، امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : امریکی سپریم کورٹ نے ڈاکا پروگرام کے حق میں فیصلہ دے دیا، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالت سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکا آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم نہ کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

سپریم کورٹ کے ڈاکا پروگرام پر اکثریتی فیصلے میں5ججز نے حمایت اور چار نے مخالفت کی، چیف جسٹس جان رابرٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے متاثرین کے تحفظ پر توجہ نہیں دی۔

- Advertisement -

دوسری جانب مریکی سپریم کورٹ کے ڈاکا پروگرام کے حق میں فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلے کیخلاف پھٹ پڑے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٰٹر پر پیغام میں سپریم کورٹ پر کڑی تنقید کی اور حق میں فیصلے کیلئے مزید ججز کی تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں امریکی شہریوں سےسوال کیا کہ عدالت سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آ رہے ہیں، کیا آپ کو ایسا لگتا ہے عدالت مجھے پسند نہیں کرتی؟

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت ہے، یکم ستمبر کو سپریم کورٹ کے نئے ججز کی نامزدگی کیلئے فہرست جاری کروں گا۔،

واضح رہے کہ ا ڈاکا پروگرام امریکا میں مقیم تارکین وطن کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بیدخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے،
اوباما دور میں جاری ڈاکا پروگرام سے ساڑھے6لاکھ بچے استفادہ کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں