اشتہار

نشئی بندر کو عمر قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے چڑیا گھر میں موجود نشئی بندر کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے چڑیا گھر میں قید نشئی بندر نے 250 شہریوں کو کاٹا جبکہ ایک شخص پر حملہ کر کے اُس کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق  جنگلی بندر نے مرزا پور کے علاقے میں شراب پینے کے بعد 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا اور ایک شخص پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا۔

- Advertisement -

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ماہرین کی مدد سے بندر کو پکڑا اور پھر اسے تین سال قبل کانپور کے چڑیا گھر منتقل کیا۔

چڑیا گھر کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو یہاں آئے 3 سال کا عرصہ بیت چکا، اُسے کئی ماہ تک علیحدہ پنجرے میں رکھا گیا مگر اُس کے رویے میں کوئی تبدیل نہیں آئی۔

انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بندر کو اگر آزاد کیا گیا تو وہ مزید شہریوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا اُسے تاحیات پنجرے میں ہی قید رکھا جائے گا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں