سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
پیغام رسانی کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔
پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کال سے متعلق نیا فیچر متعارف کرایا۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیس بک کے دوستوں کو واٹس ایپ گروپ کالنگ میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے؟
نئے فیچر کو ’میگزیمائیزیشن‘ کا نام دیا گیا جس کے تحت صارف ویڈیو کال میں موجود دستوں میں سے کسی کا انتخاب کر کے اُس سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اب انہیں پوری اسکرین پر ویڈیو نظر آئے گی۔
WhatsApp is rolling out, for Android and iOS beta versions, a group video call maximization feature: tap and hold a contact video in the group video call and the video will be viewed in full-screen mode.
Thanks Hackerboi in my Discord server for reporting!
— WABetaInfo (@WABetaInfo) June 19, 2020
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے گروپ کالنگ میں دوستوں کی تعداد بڑھانے کی سہولت متعارف کرائی جس کے بعد ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارف فیس بک کے دوست کو بھی گروپ کالنگ میں ایڈ کرسکتا ہے۔