اشتہار

آکسیجن کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے آکسیجن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

پنجاب کے سیکریٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کیئر کی سفارش پر آکسیجن کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد آکسیجن سلینڈر، ریگولیٹر،کنسنٹریٹرکی ذخیرہ اندوزی پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ فی الفور ہوگا اور یہ پابندی دو ماہ تک لاگو رہے گی۔

- Advertisement -

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صحت کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں، دفعہ 144 کے نفاذ سے ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملےگی اور مجبور لوگوں کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔

یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے پنجاب میں ہونے والی آکسیجن کی مصنوعی قلت کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے صوبائی حکومت  کی اس معاملے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔

قبل ازیں اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پنجاب کے ہمراہ لاہور میں مہنگے داموں گیس فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنجاب نے مہنگے داموں گیس فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اُن کی دکانوں کو سیل کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد شہریوں نے بتایا کہ صوبے میں آکسیجن سلینڈر نایاب ہوگئے ہیں اور گیس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں جس کی وجہ سے اُن کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں