اشتہار

فٹبالر میسی غصے میں آگئے، حریف کھلاڑی کو دھکا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپینش لالیگا کے میچ کے دوران بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی غصے میں آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپینش لیگ لالیگا کے میچ اس وقت روک دیا گیا جب بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے حریف کھلاڑی کو دھکا دے کر پیچھے کی جانب دھکیل دیا۔

اسٹار فٹبالر کو سیویا کے کھلاڑی نے پہلے گرایا تو میسی نے بھی حریف کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔

- Advertisement -

دوران میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے اور پورے میچ کے دوران کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ لائنل میسی کو اس میچ میں اہم سنگ میل عبور کرنا تھا لیکن وہ 700واں گول اسکور نہ کرسکے اور اب انہیں ایک اور میچ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کرونا کے کیسز میں کمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم میدان میں مداحوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔

فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل اور اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود ہوتے ہیں لیکن کرونا کے تناظر میں شائقین گھر سے بیٹھ کر میچ دیکھنے پر مجبور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں