جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بی این پی مینگل واپس حکومت میں آجائےگی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بی این پی ہماری اتحادی جماعت ہےان کےاپنےمطالبات ہیں، بجٹ کےدوران گلےشکوےچلتےرہتےہیں، بی این پی واپس حکومت میں آجائےگی۔
پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا میں سرکس لگی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کاوباکےدوران رویہ غیرسنجیدہ ہے، ملک میں بڑے بڑے مافیاز سرگرم ہیں انہیں کون پکڑےگا، دواؤں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی ہیں،حکومت ایکشن کیوں نہیں لیتی۔
اس موقع پر ولید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی کےاجلاس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے مگر این سی اوسی اجلاس میں کچھ کہیں اور باہر آکر کچھ اور کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کو منانے کے لیے پرویز خٹک کو ٹاسک دے رہا ہے جب کہ مذاکراتی کمیٹی نے ناراض پارٹی کو منانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جن نکات پرعمل نہیں ہواانکی وجوہات بی این پی مینگل سےشیئر کی جائے اور بی این پی مینگل سےدوبارہ باضابطہ رابطہ کیا جائے۔