جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دورہ انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دورہ انگلینڈ سے قبل ملک کے چار مختلف سینٹرز  میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لے لیے گئے، قومی ٹیم کا اسکواڈ 28 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے مختلف شہروں میں قائم چار مختلف سینٹرز میں لیے گئے۔

کووڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی  تاخیر سے انگلینڈ روانگی کے سبب شعیب ملک کا کورونا ٹیسٹ بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی کھلاڑیوں کے کووڈ19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کرے گا۔

- Advertisement -

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں7کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کے کورونا ٹیسٹ صبح9بجے سےشروع ہوئے، جہاں سرفرازاحمد، فواد عالم،سہیل خان، اسدشفیق، شان مسعود، محمد حسنین ،کاشف بھٹی کے ٹیسٹ لیے گئے۔

اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل کھلاڑیوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا، شان مسعود، فوادعالم اور سرفراز احمد کرونا ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے دے کر داپنے گھروں کو روانہ ہوگئے، اس کے علاوہ بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان کا ٹیسٹ بھی نیشنل اسٹیڈیم میں لیا گیا،

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ28جون کو انگلینڈ روانہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں3ٹیسٹ اور3ٹی20میچز کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز5اگست جبکہ ٹی20میچز28اگست سے شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ دو دن قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا
نہیں ہوگا، اس سلسلے میں پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی  سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں