پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سگریٹ پر 100 فیصد ایف ای ڈی میں اضافے کی سفارش کی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 2 لاکھ روپے سالانہ اسکول فیس جمع کرانے والوں پر ٹیکس  لگانے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سگریٹ پر 100 فیصد ایف ای ڈی میں اضافے کی سفارش کی منظوری دیدی۔

سینیٹر کلثوم پروین کی جانب سے سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، سینیٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ سگریٹ پر ایف ای ڈی میں100 فیصد اضافہ کیا جائے، رواں مالی سال ریونیو میں20 ارب کا نقصان اسی وجہ سے ہے۔

- Advertisement -

سینیٹرکلثوم پروین نے کہا کہ نجی اسکولوں کی فیس پر ٹیکس لیوی ختم کی جائے اور 2 لاکھ روپے سالانہ اسکول فیس جمع کرانے والوں پر ٹیکس لگایا جائے۔

ممبر پالیسی ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ روپے سے زائد فیس پر ٹیکس لاگو ہے اور کم پر نہیں ہے، کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی سفارش منظور کرلی۔

کمیٹی نے ٹڈی دل کے تدارک کیلئے 8 ارب مختص کرنے کی سفارش کی بھی منظوری دیدی اور کھاد میں 50 ارب کے بجائے75 ارب مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ایچ ای سی کو آن لائن جامعات کو مزید فنڈز دینے کی سفارش کی منظوری دی، بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھا کہ تمباکو مصنوعات پر ٹیکسوں، ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے۔

کمیٹی نے تمباکو مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے کی سفارش کی منظوری دیدی، بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ ٹیئرون سگریٹ پر 30 روپے اور ٹیئرٹو پر 10 روپے فی پیکٹ اضافہ کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں