اشتہار

کرکٹ بال سے کرونا پھیل سکتا ہے، بورس جانسن نے کرکٹ بحالی منسوخ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی وزیر اعظم نے کرکٹ کے ذریعے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے میچز کھولنے کی اجازت منسوخ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وبا نے دیگر سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کو بھی متاثر کیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے کرکٹ اور فٹبال کے میچز منسوخ اور ملتوی کردئیے گئے تھے تاہم وائرس کی شدت میں کمی بعد کرکٹ میچز کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کےلیے گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں اور کرکٹ نے ملک بھر میں کلبز کو بھی کرکٹ کی بحالی کا عندیہ دے دیا تھا تاہم وزیر اعظم بورس جانسن نے کرکٹ بحال کرنے سے منع کردیا ہے۔

- Advertisement -

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کھولنے کی اجازت ابھی نہیں دے سکتے کیونکہ کرکٹ بال کے ذریعے بھی کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

بورس جانسن نے کہا کہ سماجی دوری برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ بارز، ریسٹورنٹ،، آوٹ ڈور جمز اور سینیما کھولنے کی اجازت دی ہے البتہ کرونا کے پھیلاو کے باعث کرکٹ کی بحالی کے حوالے سوچ بچار جاری ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑا مسئلہ ’بال‘ ہے اور یہ بات سب کیلئے سمجھنا آسان ہے کہ ایک ہی بال سب کھلاڑیوں کے ہاتھ میں جاتی ہے جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے بہت زیادہ امکان ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ملک میں ہونے والی متعدد پریمیئر لیگ منسوخ ہوچکی ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ نے تو نیشنل لیگ اور کپ بھی سال بھر کےلیے منسوخ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں