اشتہار

کیا کپڑا موسم سرما میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوجاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سائنسدانوں نے ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو سردیوں میں گرم اور موسم گرما میں ٹھنڈا رہتا ہے تاہم اس میں یہ صلاحیت پیدا کرنے کےلیے بجلی کا استعمال کیا گیاہے۔

بعض لوگ اکثر بہت زیادہ گرمی یا بہت زیادہ سردی لگنے کی شکایت کرتے ہیں، قطع نظر اس کے، کہ موسم کون سا ہے، وہ ہمیشہ ایک مخصوص کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں لیکن موسم سرما میں سبھی کو ٹھنڈ اور گرما میں سبھی کو گرمی لگتی ہے جس کے باعث لوگ اکثر مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

سائنسدانوں نے سردی اور گرمی لگنے کی بڑی مشکل آسان کردی، ایسا کپڑا تیار کیا ہے کہ جو موسم سرما میں گرم ہوجاتا ہے اور موسم گرما ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس کپڑے کی تیاری میں مخصوص گرافین استعمال کی گئی ہے ج سسے خلانوردوں کا لباس تیار کرنا بھی ممکن ہوگا اور موسم کے لحاظ سے اسمارٹ کپڑے بھی تیار کیے جاسکیں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سوٹ کو گرم یا ٹھنڈا رکھنے کےلیے بجلی کا استعمال کیا گیا ہے، بجلی کی کمی زیادتی سے ہی لباس میں گرم یا ٹھنڈا رہنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایسے علاقے جہاں شدید سردی ہوتی ہے اور عام کپڑے گرمائش پہنچانا چھوڑ دیتے ہیں وہاں یہ کپڑا بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں