ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’یہ سانپ نہیں ہے‘ ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سانپ کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں‌ موجود سانپ نہیں ہے جس کی حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ہو بہو سانپ کی شکل کی عجیب و غریب چیز دیکھی جاسکتی ہے، لیکن جیسے ہی ویڈیو آگے بڑھتی ہے تو حقیقت سامنے آتی ہے کہ یہ سانپ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر اس سانپ نما جانور کو مختلف نام دئیے جارہے ہیں۔

ایک صارف لیڈی ریلے نے لکھا کہ ’یہ کیا ہے۔؟‘ ایک اور صارف ہنی برن نے لکھا کہ ’یہ آسٹریلیا میں موجود ہوسکتا ہے۔‘

اسپارکلنگ جولز نے لکھا کہ ’یہ 2020 ہے مگر یہ ہے کیا؟‘

الیکس نے ویڈیو میں موجود سانپ نما چیز کو ’اسنیک اسپائیڈر‘ کا نام دیا۔

ریتا پناہی نے لکھا کہ ’کاش یہ سانپ ہوتا۔‘

رپورٹ کے مطابق یہ ایک سمندری مخلوق ہے جن کا ’اسٹار فش‘ سے گہرا تعلق ہے اور انہیں سانپ ستارے بھی کہا جاتا ہے، یہ بہت گہرے سمندر میں پائے جاتے ہیں اور اپنے لمبے بازؤں کا استعمال کرتے ہوئے سمندر کے فرش کے پار پار کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں