اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اماراتی فضائی کمپنی کا پاکستان سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے 24 جون سے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

ترجمان ایمریٹس ائیر کے مطابق پاکستان کے لئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل 4 جون سے معطل کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 جون صبح چار بجے سے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند رہے گا اور پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کا شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایمرٹس ائیر نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کارگو سروس جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کے معاملے پر متعلقہ اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر معطل پریشن سے ہونے سے متاثرہ مسافروں سے خود رابطہ کریں گے،ائر لائن انتظامیہ مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہے، امید ہے ائیر لائن کی پاکستانی مسافروں کے لئےسروس جلد بحال ہو جائے گی۔

واضح رہے کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمریٹس ائر کو ہفتہ وار مجموعی طور پر 12 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی تھی، کراچی ،لاہور،اور اسلام آباد کے لئے اجازت تھی ہر سیکٹر پر ہفتہ وار 4 پروازوں کی اجازت تھی

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں