اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یہ ’اسپنج‘ نہیں تو پھر کیا ہے؟ تصویر نے انسانی دماغ کو امتحان میں ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلو خاتون نے برتن مانجھنے والے ‘اسپنج‘ طرز کا کیک بنا کر سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا صارفین بیکر کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 10 پوتے اور پوتیوں کی دادی نے اسپنج کیک بنا دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، صارفین خاتون کی صلاحیت پر داد دیے بغیر نہ رہے۔

رپورٹ کے مطابق ’ایلیس منرو‘ نامی خاتو ریاست تسمانیا کی رہائشی ہے، وہ ہمیشہ انواع اقسام کے کھانے اور تجرباتی آئیٹمز بنانے کی شوقین ہے، اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد بار حیرت انگیز کھانے بنائے۔

البتہ اسپنج کیک نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کرلی، تصویر دیکھنے کے بعد شہری یہی سوچتے رہے کہ یہ کیک کیسے ہوسکتا ہے؟ تاہم خبر کی تفصیلات نے چونکا دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف قسم کے کھانے بنانے میں بہت دلچسپی ہے، کیک کی تیاری میں انٹرنیٹ کا سہارا لیا۔

اسپنج کیک بنانے کا طریقہ سیکھیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں