ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بلاول بھٹونےغلام سرور کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طیارے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کو عہدے ہٹانے کے ساتھ ساتھ کراچی طیارہ حادثےکی آزادانہ انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےٹرین حادثہ ہو تو وزیر کو فارغ کرنا چاہیے، عمران خان کہتے تھے طیارہ حادثہ ہو تو وزیر ہوابازی کو گھرجاناچاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طیارہ حادثےکا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جا رہا ہے، حادثے کے شکار افراد کو مورد الزام ٹہرانےکاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی طیارہ حادثے میں ایئرکنٹرول ٹاوراورپائلٹ دونوں کی کوتاہی ہے، پائلٹ،کوپائلٹ کے اوور کانفیڈنس سےحادثہ ہوا جبکہ چترال حادثہ خالصتاً تکنیکی نوعیت کا تھا،پائلٹ کی غلطی نہیں تھی جبکہ بھوجاایئراورایئربلیوکےحادثے پائلٹس کی غلطی کے باعث ہوئے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ایئرکنٹرول ٹاوراورپائلٹ دونوں کی کوتاہی ہے، کنٹرول ٹاورکی کوتاہی ہے جو پائلٹ کو بھی آگاہ نہیں کیا، طیارےکےدونوں انجن ڈیمج ہوچکے تھے،پائلٹ کی کوتاہی تھی جو طیارہ دوبارہ اڑایا، بدقسمتی سے طیارہ گرگیا اور اس میں آگ بھی لگ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں