اشتہار

راہول گاندھی بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری زمین لے لی، بھارت اپنا علاقہ واپس لینے کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کھلم کھلا چین کے دعوے کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں، مودی بھارت اور ہماری فوج کی حمایت کی بجائے کیوں چین کی حمایت کررہے ہیں؟

- Advertisement -

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں لداخ کی وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا جنہیں رہا کردیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد بڑی بڑی باتیں کرنے والی مودی سرکار کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رسمی بیان آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

ایسے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے بھی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم کو سرنڈر مودی کہہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اصل میں سرنڈر مودی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں