اشتہار

سعودی بچوں کے لیے ’مہارت‘ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی نجی ٹیکنالوجی کمپنی نے سعودی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشترکہ کاوش سے بچوں کی نشوونما کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق الولید انسان دوست تنظیم نے سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر بچوں کی ذہنی نشو و نما کے لیے ’مہارت‘ نامی ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایپ کا مقصد  مشرق وسطی کے لاکھوں بچوں میں ترقیاتی سرگرمیاں اور ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق مہارت کے ذریعے بچے سائنسی اور دیگر عملی طریقوں کے ماہر بنیں گے اور  اس ایپ میں اُن کے مختلف مسائل کا پتہ لگایا جائے گا جس کا حل بھی پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کمپنی کے مینیجر امل الکتھیری کا کہنا تھا کہ ‘ایپ متعارف کروانے کا بنیادی مقصد والدین کو خدمات پیش کرنا ہے، مہارت کو درس و تدریس ، ماہرین نفسیات اور دیگر متعلقہ ماہرین کی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہارت ایپ خاص طور پر ان بچوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گی جنہوں نے علمی میدان میں تاخیر سے قدم رکھا یا مختلف مسائل کے باعث توجہ حاصل نہ کرسکے۔

امل کا کہنا تھا کہ مہارت ایپ سے فراہم کی جانے والی معلومات پر عمل کر کے والدین اپنے بچے کی بہتر تربیت، نشوونما اور پرورش کے اصولوں پر منصوبہ بندی کرسکیں گے کیونکہ یہاں بچوں کی غذا، علاج معالجے اور روزانہ کرنے والے کاموں کی تفصیل فراہم کی جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ایپ کی مدد سے والدین ماہرین سے مشورے بھی حاصل کرسکتے ہیں، یہ ایپ مفت تشخیص بھی فراہم کرے گی یا پھر جس کی آمدنی زیادہ ہوگی اُس سے فیس بھی لی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں