بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

برآمدات کے لیے آموں کی کوالٹی میں بہتری کی ضرورت ہے،عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ برآمدات کے لیے آموں کی کوالٹی میں بہتری کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت کی زیر صدارت پاکستانی آموں کی برآمدات بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخر امام، آل پاکستان فروٹ،ویجٹیبل ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر مملکت کو ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ برآمدات کے لیے آموں کی کوالٹی میں بہتری کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ استعدادکار،تکنیکی مہارت میں اضافے کے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ہے،پاکستانی آموں کی برآمدات کے لیے جدید مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ سہولیات میں بہتری،جدید باغبانی کے طریقے متعارف کرائے جائیں،تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کار،حکومت اداروں اور ایکسپورٹرز میں رابطہ یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے رواں ماہ 9 جون کو پاکستان سے ایران کو آم کی برآمدات میں مشکلات پر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے وفاقی وزارت داخلہ سے مدد طلب کی تھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں