منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

گیس کی قلت کے نام پر لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کے دعوے کو مسترد کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کوگیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی، کے الیکٹرک نے گیس کی کم فراہمی کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق  کےالیکٹرک کو240 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے،جبکہ 50ایم ایم سی ایف ڈی (سپلائی 50 ملین مکعب فٹ بڑھا کر 240 ملین مکعب فٹ)اضافی گیس بھی دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سسٹم میں کمی کے باوجود بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کو اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے،  کےالیکٹرک کو190سےبڑھاکر240ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نیپرا کا نوٹس، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کےالیکٹرک نےسوئی سدرن گیس کمپنی کو15روز کے لیے اضافی گیس فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں معمول سے زیادہ فراہمی کی جارہی ہے۔

قبل ازیں کے الیکٹرک نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ گیس کی کمی اور بجلی چوری کو قرار دیا تھا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود بھی معمول کے علاوہ کئی کئی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں