اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکاموجودہ وقت درست نہیں تھا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرگفتگونہیں ہوئی تھی اگر کابینہ میں قیمتیں بڑھانے پر گفتگو کر لی جاتی تو اچھی بات ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا موجودہ وقت درست نہیں تھا، بجٹ اجلاس ابھی جاری ہے پاس نہیں ہوا اس لیے تھوڑا انتظار کر لیا جاتا۔
علی محمد خان نے کہا کہ قیمتیں اچانک کیوں بڑھائی گئیں اس بارےمیں علم نہیں، عالمی سطح پرقیمتیں بڑھ رہی ہیں شایداس لیےیہاں بھی بڑھائی گئیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی خراب ہےجس کاخمیازہ عوام بھگت رہےہیں، موجودہ حالات میں پٹرول کی قیمت بڑھانا دن دیہاڑے ڈاکہ ہے، پٹرول کی قیمت بڑھانے سےظاہرہوتاہےمعاشی حالت خراب ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ مہینہ پورا ہونےکا انتظارنہیں کیاگیا 4 دن پہلےقیمتیں بڑھادی گئیں،ہم 21 کروڑ عوام کو لوٹنے نہیں دیں گے حکومت فیصلہ واپس لے۔