جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا کے خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

مصطفر آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا کے معاملے میں خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزادکشمیر کی موجودہ صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو کرونا کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ متاثرین کےعلاج ،طبی عملےکی استعداد کو بڑھانےکے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، عوام میں ایس او پیزپرعملدرآمد ممکن  بنانےکے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ آزادکشمیرکے ہر شہری میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

چیف سیکریٹری نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کشمیر میں کرونا کے معاملے میں توقعات سے بڑھ کر مدد کی،  جس پر آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان کی شکرگزار ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں کرونا کی صورت حال دوسرےعلاقوں کی نسبت کنٹرول میں ہے، کشمیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے اس امر پر زور دیا کہ کرونا کے معاملے پر خوف اورسنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، حفاظتی تدابیر، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر اتنہائی منفی اثرات مرتب ہوئے، اُس کے باوجود بجٹ میں آزادکشمیرکی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کیا، گلگت بلتستان، بلوچستان کے بجٹ میں بھی کوئی کمی نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں