اشتہار

آن لائن پب جی گیم پر پابندی کے حوالے سے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آن لائن پب جی پر پابندی لگوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیاگیا ، جس میں گیم کی بندش کے لیے پی ٹی اے اورایف آئی اے سے درخواست کی استدعا کی گئی اور کہا گیم ڈیجیٹل نشےکی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پب جی گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور پولیس کا احسن اقدام اٹھایا ، سی سی پی او کی ہدایت پر گیم بند کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ آن لائن پب جی بندش کےلیےپی ٹی اےاورایف آئی اے کو درخواست کی جائے، پب جی گیم میں جارحانہ رویوں سے منفی سوچ پروان چڑھ رہی تھی، ٹاسک مکمل نہ ہونے پر نوجوان غصے اور چڑ چڑے پن کا شکار ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

سی سی پی او نے کہا آن لائن پب جی گیم ڈیجیٹل نشےکی صورت اختیار کرتا جارہا ہے ، خودکشی کے پہلے واقعہ کی وجہ پب جی گیم تھی، دوسری خودکشی میں بھی ایسے ہی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں : آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

یاد رہے آن لائن گیم پب جی کے باعث خودکشی کے معاملے پر لاہورپولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کیا تھا ، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پب جی بند کرانےکے لئے پی ٹی اے،ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا، یہ گیم نشے سے زیادہ خطرناک ہے،4دن میں 2نوجوانوں کاخودکشی کرناافسوسناک واقعہ ہے۔

خیال رہے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دو نوجوانوں نے ویڈیو گیم کے باعث پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

واضح رہے بچوں میں مقبول ترین ویڈیو گیم ان دنوں پب جی ہے اور نا صرف بچے بلکہ بڑی عمر کے افراد بھی ایڈوینچر سے بھرپور اس گیم کو کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس گیم کے باعث بچوں کی دماغی صحت متاثر ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں