اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سید منور حسن کی نماز جنازہ ادا، سخی حسن قبرستان میں تدفین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی کی نماز جنازہ کی امامت موجودہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے سخی حسن قبرستان منتقل کیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی منور حسن کے جنازے میں شریک ہوئی اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔

خیال رہے منور حسن کا گزشتہ روز26جون کو انتقال ہوا تھا وہ علیل اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سید منور حسن کی عمر 78سال تھی ،قیام پاکستان کے بعد منورحسن خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوئے سید منورحسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں