تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی ٹوٹ کر تباہ ہوگئی

یارکشائر: برطانیہ میں مقیم شہری نے 1.8 کروڑ کی لیمبورگینی گاڑی خریدی جو 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ریاست ویسٹ یارکشائر میں لیمبورگینی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، شہری نے نئی اسپورٹس کار 20 منٹ قبل ہی خریدی تھی اور اس کی مالیت 1.8 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ اسپورٹس کار میں مکینکی خرابی تھی اور وہ شو روم سے اٹھائے جانے کے صرف 20 منٹ بعد ہی سڑک کے بیچوں بیچ ٹوٹ گئی۔

ویسٹ یارکشائر پولیس نے ٹویٹر پر موٹروے ایم ون پر حادثے کے مقام سے تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ اس کو پیچھے سے ایک وین نے ٹکر ماری تھی۔

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصادم سے لیمبورگینی پوری طرح تباہ گئی، اسپورٹس کار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں لیمبورگینی سے ٹکرانے والی وین کے ڈرائیور کے سر پر چوٹ آئی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثہ جمعرات کی سہ پہر ایک بجے کے قریب پیش آیا، افسران نے موٹروے کے کچھ حصے کو گھیرے میں لے کر حادثے کا شکار گاڑی کو دوسری جگہ منتقل کرکے ٹریفک کلیئر کروایا۔

Comments

- Advertisement -