اشتہار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پر حملے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پر ٹڈیوں کی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹڈیوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کسانوں کی کئی تیار فصلیں تباہ ہوگئیں اور کسانوں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

گروگرام میں ٹڈیوں کا حملے کے پیش نظر نئی دہلی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور کئی تیار فصلوں کو بچانے کے
لیے اسپرے کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

نئی دہلی کے مضافات میں ٹڈی دل حملے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے ہیں، ٹڈیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ لگتا ہے کہ پورے علاقے میں بادل چھا گئے ہوں۔

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے قومی دارالحکومت کے جنوبی اور مغربی اضلاع کے منتظم کو آگاہ کیا کہ ٹڈی حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رکھا جائے۔

گوپال رائے کے اجلاس میں شریک ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں نے ساؤتھ دہلی کے علاقے آسولا بھٹی میں یلغار مچائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی کے محکمہ زراعت نے تمام ضلعی مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ سے واقعے کی تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں