جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بڑی سیاسی پیشرفت، عمران خان نے اہم ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے کیے جانے والے 6 نکاتی ایجنڈے پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی کے حوالے بڑی پیش رفت اُس وقت سامنے آئی کہ جب وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے 6 نکاتی ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کو 6 فیصد سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ دینے کی ہدایت کی۔ اس ضمن میں وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزارتوں اورمحکموں کو اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں: ‘بی این پی واپس حکومت میں آجائےگی’

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے6 فیصد کوٹے پرعمل نہ ہونے پرگہری تشویش کااظہار کیا، عمران خان کی ہدایت پر اب بلوچستان کے لیے 6 فیصد کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو 30 دن میں خالی اسامیوں کا ریکارڈجمع کرانے کی ہدایت کی تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو 6 فیصد کوٹے پر ملازمتیں دی جائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران حکومت کے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ، وزیراعظم نے پرویزخٹک کو ٹاسک دے دیا

اسے بھی پڑھیں: بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم حکومت سے اتحاد ضرور ختم کررہے ہیں مگر صوبے کی بہتری کے لیے جمہوری حکومت کا ساتھ دیں گے‘۔

واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد بی این پی مینگل نے اتحادی بننے کے لیے چند شرائط رکھی تھیں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں