اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی کا مسئلہ نہ ہو، وفاقی وزیر اسد عمر کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزارت توانائی کو کراچی میں بجلی کا مسئلہ پیدا نہ ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کراچی کیلئے بجلی کی قلت دور کرنےطلب اور رسد کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کےالیکٹرک کے سی ای او نےکمپنی کےاقدامات کی وضاحت کی جب کہ وزارت نجلی نے و توانائی نے کہا کہ کےالیکٹرک کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو بجلی کی فراہمی میں ذمہ داریاں ہر ایک پر واضح ہونی چاہئیں اور شہر میں بجلی کامسئلہ نہ ہو اس امر کو وزارت توانائی یقینی بنائے۔

اجلاس میں فیول سپلائی سے شہزادقاسم کی زیرنگرانی کمیٹی تشکیل دینےکافیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ 26 جون کو ترجمان وزارت بجلی نے کے لیکٹرک سے متعلق جاری بیان میں کہا تھا کہ بجلی پیداوار میں کمی حکومت کی طرف سے فیول فراہمی میں تعطل کامؤقف درست نہیں، کے الیکٹرک کو قومی گرڈ سے800 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نےکےالیکٹرک کو اضافی500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن کےالیکٹرک کے سسٹم کی مجبوریوں کے باعث مزید بجلی فراہم نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نےسسٹم کی بہتری کےلیےکوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے، وفاقی کابینہ نے کراچی کےلیے1100میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دی، کے الیکٹرک کا سسٹم 2023 میں اضافی بجلی اٹھانے کی صلاحیت حاصل کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں