ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

راجہ پرویز اشرف پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بھی بری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بری کر دیا ہے، راجہ پرویز اشرف پر منصوبے میں بطوروزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

عدالت نے راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ، محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ کو بھی بری کرنے کا حکم دیا۔

راجہ پرویز اشرف کے خلاف پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا، جس میں 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا۔ منصبوے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

یاد ریے راجہ پرویز اشرف کو ساہیوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاؤر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی گئیں تھیں، اس دوران انہیں عدالت میں بھی طلب کیا تھا، راجہ پرویز اشرف بطور وزیر اعظم بھی متعدد بارعدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں