منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 سال کے دوران 26 ہزار روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت چار ڈالر کم ہوکر 1767 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ پاکستان میں آج یعنی 30 جون کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 650 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 720 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مالی سال 2019-2020 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے اضافہ ہوا، گزشتہ برس جون کی تیس تاریخ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں