اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا، 3سالہ نواسے کے سامنے نانا کی شہادت، بچے کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی انتہا کردی ، بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 سالہ بچے کے سامنے نانا کو شہید کردیا، تین سالہ نواسے کی نانا کی میت کے قریب رونے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو رلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بارہ مولا میں نام نہادآپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ سے نواسے کے ساتھ جانے والے بزرگ کشمیری شہید کردیا۔

بھارتی فورسزکی بربریت کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور نانا کی میت کے قریب روتے تین سال کے بچے کی ویڈیونے دیکھنے والوں کو آشکبار کردیا۔

- Advertisement -

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید پینسٹھ سال کے بشیراحمد خان اپنے نواسے کے ساتھ سرینگر سے بارہ مولا جارہے تھے، غم سے نڈھال بشیرخان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بشیر خان کو بھارتی فورسز نے شہید کیا۔

بشیر خان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ والد کو بچے کے سامنے شہید کیا گیا، ایسے ظالموں کو فوری موت کی سزا ملنا چاہئیے۔

خیال رہےقابض بھارتی فورسز دو ہفتے میں 37 سے زائد کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں جبکہ بھارتی فورسز گھر گھر تلاشی میں خواتین سے بدتمیزی اور نوجوانوں کو بلاجواز گرفتارکررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں