جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا کا آج 59 واں یوم پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : افسانوی داستان کی شہزادی کی طرح شہرت حاصل کرنے والی لیڈی ڈیانا کی آج 59 ویں سالگرہ ہے، امن کی نوبل پرائزیافتہ ڈیانا کی پرکشش شخصیت عالمی سطح پرمقبولیت کا بڑا سبب تھی اور شہزادی کی دل موہ لینے والی مسکراہٹ ان کے مداحوں کو آج بھی یاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا کا آج 59 واں یوم پیدائش ہے، وہ یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں، شہزادی ڈیانا ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی رکھتی تھی۔

لیڈی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی، لیکن بدقسمتی سے یہ شادی گیارہ سال ہی چل سکی اور اگست 1996 میں دونوں نے عليحدگی اختيارکر لی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری ہیں۔

لیڈی ڈیانا نے اپنے دلی سکون کے لئے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا اور انیس سو ستاسی میں وہ پہلی مشہور ترین ہستی تھیں جنہوں نے ایڈز کے کسی مریض کو چھوا اور ساری دنیا کو ایڈز کے بارے میں اپنے خیالات بدلنے پر مجبور کر دیا۔

لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد 1997 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا، انھوں نے 1995 اور 1997 میں عمران خان کی دعوت پر پاکستان بھی آئیں اورشوکت خانم اسپتال کادورہ کیا۔

ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسی تھیں تاہم ان کی موت ایک معمہ بن گئی ، ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

لیڈی ڈیانا کی وفات پر دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پھولوں کی تعداد اتنی تھی کہ شاہی محل میں پھول رکھنے کی جگہ باقی نہ رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں