لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں امتحانات کے بغیر ترقی پانے والے طلبہ کی امتحانی فیس میں40فیصد کمی کی توثیق کردی گئی، صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلی کلاسوں میں ترقی پانے والے طلبہ کو فیسوں میں کمی کا فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت پنجاب کی زیرصدارت بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کااجلاس ہوا، جس میں فنی تعلیمی بورڈکےمالی سال21-2020کےبجٹ کی منظوری دےدی گئی۔
اجلاس میں بورڈ کے دیگر 13نکاتی ایجنڈے بھی منظوری کر لیے گئے اور امتحانات کے بغیر ترقی پانے والے طلبہ کی امتحانی فیس میں40فیصد کمی کی توثیق کر دی جبکہ ڈی اےای، کامرس، میٹرک ٹیک اورمیٹرک ووکیشنل پرسہولت دی گئی۔
اجلاس میں اگلی کلاسوں میں ترقی کیلئے فنی تعلیمی بورڈایکٹ،آرڈیننس1962میں ترمیم منظور کرلی، اسلم اقبال نے کہا غربت،بےروزگاری پرقابوکیلئےفنی تعلیم کافروغ ضرورت ہے، عثمان بزدارکی قیادت میں فنی تعلیم کےفروغ کیلئےعمل پیراہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلی کلاسوں میں ترقی پانے والے طلبہ کو فیسوں میں کمی کا فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق اب طلباء کی اون لائن رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کیجائے گی، رجسٹریشن فیس 800 روپے اور پروسیسنگ فیس 395 روپے رکھی گئی ہے، 31 اگست تک امیدوار بغیر لیٹ فیس رجسٹریشن کراسکیں گے۔
یکم ستمبر سے پندرہ ستمبر تک 500 روپے جرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن وصول کیجائے گی، پندرہ ستمبر کے بعد کسی طالبعلم کی رجسٹریشن نہیں کیجائے گی، رجسٹرڈ طلباء سال 2021 میں نہم کا امتحان دے سکیں گے۔