اشتہار

چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت قربان لائنز کے قریب ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے قربان لائنز کے قریب پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی ، رکشہ ڈرائیور نے چالان وصول کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر رکشہ کو آگ لگائی۔

سی ٹی او حماد عابد نے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

- Advertisement -

سی ٹی او نے سیف سٹی کیمروں سے مدد لینے کی بھی ہدایت کی، سی ٹی او کے مطابق واقعہ میں قصور وار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غربت کے مارے رکشہ ڈرائیور نے سی این جی نہ ملنے پر رکشہ جلادیا تھا، پمپ سے پیٹرول خریدا اور کچھ دور جاکر رکشے پر چھڑکا اور آگ لگائی اور خودسوزی کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنایا۔

رکشہ ڈرائیور شاہد کا کہنا تھا کہ دو مہینے سے گھر کا کرایہ نہیں دیا مالک مکان گھر خالی کرنے کا کہہ رہا ہے بچوں کو تڑپتا نہیں دیکھ سکتا، شاہد کے پانچ میں سے تین بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں انہیں مغرب کے بعد کچھ نظر نہیں آتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں