تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے قبل از وقت عہدہ چھوڑ دیا

دبئی: کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے چیئرمین ششناک منوہر نے مدت میعاد ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا۔

آئی سی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ششناک منوہر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے اور ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

عمران خواجہ کا تعلق سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہے وہ چیئرمین شپ کے لیے الیکشن شیڈول کے اعلان تک قائم مقام کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

آئی سی سی چیئرمین شپ کے کیلیے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے، اس حوالے سے بورڈ میٹنگ میں الیکشن شیڈول کی منظور دی جائے گی۔

ششناک منوہر دو بار آئی سی سی کے چیئرمین رہے اور انہوں نے تیسرے مدت کے لیے خود کو پیش کرنے سے معذرت کی تھی، آئی سی سی قوانین کے تحت کوئی بھی شخص مسلسل تین بار چیئرمین کے عہدے کیلیے منتخب ہو سکتا ہے۔

آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ و سابق کپتان سارو گنگولی اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کولن گریوز میں مقابلہ متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -