اشتہار

خاتون اور مرد کے کان میں زندہ لال بیگ کی انٹری، ڈاکٹرز حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں ایک شخص اور خاتون کے کان میں گھسنے والا لال بیگ ڈاکٹرز نے چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک آدمی کے کان میں کئی دن سے سنسناہٹ ہورہی تھی اور شدید تکلیف میں مبتلا تھا جس پر وہ اسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے کان میں زندہ لال بیگ موجود ہے۔

یہ واقعہ چین کے شہر ژوہئی میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا تو پتا چلا کہ اس شخص کے کان میں جیتا جاگتا کاکروچ موجود تھا اور اسی کے چلنے پھرنے سے اس کے کان میں آوازیں آرہی تھیں اور تکلیف ہورہی تھی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ژی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس اکثر ایسے کیسز آتے رہتے ہیں، جس دن یہ شخص آیا اسی روز ہمارے پاس تین ایسے مریض آئے تھے جن کے کانوں میں لال بیگ گھس گیا تھا۔‘

مزید پڑھیں: نوجوان کے کان سے 10 لال بیگ برآمد

ڈاکٹرز نے اس مریض کا نام ’ہی‘ بتایا ہے جس کا کہنا تھا کہ ’میں سوکر اٹھا تو میرے کان میں آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور شدید تکلیف ہورہی تھی، یقیناً سوتے میں ہی یہ لال بیگ میرے کان میں گھسا ہوگا۔‘

ڈاکٹر ژی کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ چن نامی خاتون کے ساتھ بھی پیش آیا جو وہ کان میں شدید خارش کے سبب اسپتال پہنچیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ لال بیگ ان کے کان میں گھس گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھ سکی یہ کیا تھا لیکن یہ میرے کان میں اور آگے بڑھتا چلا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے کان سے حاصل کردہ لال بیگوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں