اشتہار

پروٹیکٹڈ ایریا‘‘منصوبے کا آغاز ، کورونا کے باعث بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘منصوبے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت 65000 نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور کوروناوائرس کے باعث بیروزگار افراد سے شجرکاری مہم میں مدد لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا منصوبہ تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آج ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘منصوبے کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں مرکزی تقریب میں وزیراعظم خطاب کریں گے اور ملک بھر میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان کریں گے

- Advertisement -

وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے پروگرام ڈیزائن کیا، منصوبے سے ملک کےمحفوظ گرین ایریا کا رقبہ 13سےبڑھاکر15فیصد کیا جائے گا اور نیشنل پارکس کو ایکولوجیکل مینجمنٹ اینڈ گرننس سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘کے آغاز کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 65000 نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور کوروناوائرس کے باعث بیروزگار افراد سے شجرکاری مہم میں مدد لی جائے گی۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘کے آغاز کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو اعلیٰ سطح پر آن بورڈلینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام وزرائے اعلیٰ کو مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات وبائی صورتحال کے تناظرمیں روزگار کےمواقع فراہم کریں گے، ملک کے قدرتی وسائل کےتحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

اس سے قبل اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ’گرین اسٹیمولس‘ پیکیج کی منظوری دی تھی ، پیکیج 10 بلین ٹری منصوبے کا حصہ ہے اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک میں قدرتی جنگلات، نرسریاں، شجرکاری مہم کو فروغ دیا جائے گا، شہد کی پیداوار بڑھانے سے اولو پلانٹیشن شروع کی جائے گی، بے روزگار افراد کو منصوبے میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں