اشتہار

گھر سے براہ راست رپورٹنگ کے دوران اچانک بچی کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وبا کے پیش نظر مختلف اداروں نے اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی ہے جس کے دوران بالخصوص والدین کو بعض‌ اوقات پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ خاتون صحافی بذریعہ ویڈیو لنک انٹرویو ریکارڈ کروا رہی تھیں کہ اسی دوران پیچھے سے اُن کی بچی آگئی ۔

ڈاکٹر کلیر وینہم نے انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کی صورت حال پر بات کرنے کے حوالے سے حال ہی میں بی بی سی کی براہ راست نشریات میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر کلیروینہم لاک ڈاؤن اور انگلینڈ میں کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ کررہی تھیں کہ اسی دوران اُن کی صاحبزادی پیچھے سے آئی اور اپنی والدہ سے اسکرین پر نظر آنے والے شخص کے بارے میں پوچھنے لگی۔

نیوز ینکر کرسچن فراسر  نے براہ راست نشریات کے دوران ہی ڈاکٹر کلیرو سے پوچھا کہ اُن کی بیٹی کیا کہہ رہی تھیں اور اس کا نام کیا ہے؟۔

خاتون صحافی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُس کا نام اسکارلیٹ ہے اور وہ آپ کے بارے میں پوچھ رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی پیچھے سے آئی اور اُس نے باآواز بلند پوچھا کہ ’ممی ان کا نام کیا ہے‘۔

بچی کا سوال سُن کر اینکر نے فوراً اپنا نام بتایا یوں ایک سنجیدہ پروگرام میں بچی کی انٹری ہوئی اور پھر پروگرام کا موضوع ہی تبدیل ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں