اشتہار

کرونا وائرس، گلے ملنے کا نیا حل نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: عالمگیر وبا کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک دوسرے ہاتھ ملانے، گلے ملنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلجیم کے ایک اولڈ ہاؤس نے کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کا حل نکال لیا۔

بیلجین کے اولڈ ہاؤس نے کرونا وائرس کے دوران اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے لیے ’ہگ کرٹین‘ لگایا ہے جو کہ ایک پلاسٹک کا پردہ ہے۔

- Advertisement -

اس بڑے سے پلاسٹک کے پردے کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جس میں دو عدد پوکٹس بنائے گئے ہیں ملنے آنے والے لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈال کر گلے مل سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلے ملنے کے دوران درمیان میں پلاسٹک کے پردے کے سبب وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا اور اس پردے کو ہر صارف کے ملنے کے بعد جراثیم کش اسپرے سے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔

اولڈ ہوم میں رہائش پذیر 86 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی اچھا اقدام ہے، جب پہلی بار میں نے اپنی بیٹی کو گلے لگایا تو آبدیدہ ہوگئی تھی۔

اولڈ ہوم کے ڈائریکٹر کرسٹین ڈیسویر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معمر افراد اپنے پیاروں سے گلے ملنے سے قاصر تھے اسی لیے یہ حل نکالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجین میں کرونا وائرس کے 61 ہزار 727 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں