اشتہار

کم عمر تربیتی پائلٹ سالگرہ سے چند گھنٹے قبل طیارہ حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا میں کم عمر تربیتی پائلٹ طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں زندگی کی 17ویں بہار سے چند گھنٹے قبل چل بسی۔

انیکا نامی اسکول گرل پائلٹ نے چند روز قبل اکیلے طیارہ اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس پر نہ صرف والدین بلکہ انسٹرکٹر نے بھی بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اس کامیاب سفر کے بعد انیکا نے والدین کے ہمراہ جشن منایا اور اس پرمسرت موقع کی یادگاری تصاویر بھی لیں۔
اپنی سالگرہ سے ایک روز قبل جب ایک جانب والدین گھر پر بیٹی کی خوشیوں کے لیے سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف تھیں تو دوسری جانب انیکا تربیتی پرواز پر فضاؤ میں موجود تھی۔

- Advertisement -

Schoolgirl pilot dies when she crashes with small planes in South ...

 

16 سالہ انیکا چھوٹے طیارے میں محور پرواز تھی کہ اس دوران اچانک طیارہ بے قابو ہوگیا اور زمین پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تربیتی پائلٹ جان کی بازی ہار گئی۔

دلخراش واقعے کی خبر ملنے پر خوشیوں کا گھر غم میں ڈوب گیا اور والدین نے سالگرہ کی بجائے بیٹی کی آخری رسومات کے لیے دوست و اقارب کو بلایا۔

ٹریننگ اسکول کا کہنا ہے کہ فوری طور پر طیارے میں کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تاہم تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کا سبب بننے والے محرکات اور عوامل کو جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں