اشتہار

کرونا وائرس کی دوا کہاں تیار ہورہی ہے؟ چین نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چینی حکام نے کوویڈ 19 کا خاتمہ کرنے والی ویکسین کی تیاری کےلیے عمارت تیار کرلی، جو سالانہ بنیاد پر 100 ملین ڈوز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عمارت ووہان انسٹی ٹیوٹ آف بیالوجیکل پروڈکٹس میں تیار کیا گیا ہے، اس لیب میں پیتھوجینک وائرس کی ویکسین کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔

ڈبلیو آئی بی پی نے 12 اپریل کو ویکسین کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی آزمائش مکمل کرلی تھی، جس میں 1 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصّہ لیا تھا، جس کے کینیڈا میں بھی کلینیکل ٹرائل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

- Advertisement -

چینی حکام نے پہلی کرونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا تھا کہ مذکورہ ویکسین کلینکل ٹرائلز کے بعد محفوظ اور کچھ موثر ثابت ہوئی ہے۔

کانسینو کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن نے 25 جون کو ملٹری کے لیے اس ویکسین کے استعمال کی ایک سال کے لیے منظوری دی، واضح رہے کہ اے ڈی 5 این سی او وی نامی دوا چین کی ان آٹھ ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی چین سمیت دیگر ممالک میں آزمائش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں