اشتہار

اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ، میدان کرکٹ میں شوہر کی جگہ بیوی نے لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وکٹ کیپر کی جگہ اہلیہ نے وکٹ کیپنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی، شرانیا سدارنگانی پہلی خاتون ہیں جنہیں یورپین ٹی ٹین لیگ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

کرکٹ میچز کے دوران پیش آنے والے انوکھے واقعات اکثر خبروں کی زینت بننتے رہتے ہیں لیکن یوروپین ٹی ٹین کرکٹ سیریز کے سیمی فائنل کے دوران شائقین کرکٹ اس وقت حیران رہ گئے جب وکٹ کیپر فن سدارنگانی کی اہلیہ نے ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کی۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ کے ایس وی کرکٹ کلب کی جانب سے وکٹ کیپنگ کرنے والے کھلاڑی فن سدارنگانی نے باولنگ کا فیصلہ کیا تو وکٹ کیپر کی کمی پیدا ہوئی جس کےلیے فن سدارنگانی نے انوکھا حل تلاش کیا۔

- Advertisement -

فن نے اپنی باولنگ کے دوران اپنی بیوی کو وکٹ کیپنگ کےلیے بلایا اور گیندبازی کے اختتام تک ان کی بیوی شرانیا شاندار وکٹ کیپنگ کرتی رہیں۔

دنیائے کرکٹ میں ایسا دلچسپ منظر پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا، واضح رہے کہ فن نے شرانیا سے محبت کی شادی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں