کراچی : تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف رہنما و رکن سندھ اسمبلی کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ 10 جون کو آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نے کرونا کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا تاہم وہ کرونا وائرس کو شکست دینے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ چار ہفتے قرنطینہ میں رہنے کے بعد میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، دوستوں اور چاہنے والوں کا دعائیں کرنے پر شکر گزار ہوں۔
Alhumdulillah finally after 4 weeks I’ve been tested negative for COVID-19. Thanks to all those who prayed for my good health. InnshaAllah will soon be donating Plasma.
— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurrumZamanPTI) July 4, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم، گورنر سندھ کا خبرگیری کرنے پر شکرگزار ہوں، شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔