کراچی : شہر میں گرد آلود تیز ہوائیں اور مٹی کا طوفان چلنا شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل شام تک شہر میں داخل ہوجائے گا۔
شہر قائد کا موسم بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے بعد بوندا باندی شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بارش اور آندھی کا سبب بن رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمالی اور غربی علاقوں میں 40 سے 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہے۔
ضلع غربی کے علاقے سرجانی، گلشن معمار، احسن آباد میں مٹی کا طوفان جبکہ سپر ہائی وے کے مختلف علاقوں میں گرد ہوائیں چل رہی ہیں اور گلستان جوہر میں تیز ہوائیں، نارتھ کراچی، ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر چورنگی، سولجر بازار اور گلشن اقبال میں بونداباندیہ ہوئی۔/p>
قبل ازیں ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا اور توقع ہے کہ 6 جولائی کی رات سے بارشوں کا آغاز ہو۔
ڈائریکٹرمیٹ نے آگاہ کیا کہ کراچی میں پچھلے سال 87 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی تھیں جبکہ سال سال 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی، تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں جس سے اربن فلڈ بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکڑک کی جانب سے بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور حادثات سے بچنے سے کےلیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی گئی ہیں۔