لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 646 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں وبائی مریضوں کی تعداد81963 ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے مزید 13اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد1884ہوگئی، لاہور میں 334نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 540365ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 45122 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 334، ننکانہ3، قصور 8، شیخوپورہ 4، راولپنڈی40، جہلم4، اٹک7، چکوال3اورگوجرانوالہ میں 19کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سیالکوٹ 17، گجرات13، حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین 1،ملتان32، وہاڑی2، فیصل آباد37، چنیوٹ ایک ، ٹوبہ9، جھنگ3اور رحیم یار خان میں 34کیسز سامنے آئے۔
پاکستان: کرونا کے 14 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد مثبت
ترجمان کا کہنا تھا کہ خوشاب4، میانوالی2، بہاولنگر 25، بہاولپور8، ڈی جی خان16، اوکاڑہ9، بھکر2، لودھراں 2 اور ساہیوال 6 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔