بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کیا اب ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی سوشل ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق غور کررہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے بعد اب امریکا اپنے ملک میں چینی ایپ ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے کا سوچ رہا ہے تاہم اب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا چینل ’فوکس نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور قومی مفاد کے پیش نظر چینی ایپس پر پابندی کا سوچ رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ اور مجھے خدشہ ہے کہ ان ایپس کے ذریعے امریکی شہریوں کا موبائل ڈیٹا اور اہم معلومات چین حاصل کررہا ہے جو ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس پر ٹرمپ انتظامیہ غور کررہی ہے۔

بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکی صارفین کو کوئی مسئلہ نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ذاتی نوعیت کی معمولات بیجنگ حکام تک پہنچیں تو وہ ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپلیکیشنز استعمال کرتے رہیں۔

ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپلیکیشنز پر پابندی سے بھارت کو بڑا دھچکا

یاد رہے کہ 30 جون کو بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ جو اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں