اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرتے ہوئے ریفرنس کا جواب دینے کے لئے سترہ اگست تک مہلت دے دی اور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کوارسال کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں مزید پیش رفت سامنے آئی، اسلام آباد کی احتساب عدالت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم سابق وزیراعظم
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کردیا گیا۔

عدالت نے کہا نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں، ملزم کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کردی، نواز شریف کو ریفرنس کاجواب دینے کے لئے سترہ اگست تک آخری موقع دیا جاتا ہے۔

ریفرنس میں غیر حاضری پر دوسرے ملزم آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کردئیے گئے، پچاس ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں، وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جائے۔

خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں