اسلام آباد : حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اب تک 149ارب 97کروڑ روپے سے زائد کی امدادی رقم محنت کش افراد میں تقسیم کردی۔
تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 149ارب 97کروڑ روپے سے زائد کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے 1 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 149ارب 97 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔#Ehsaas #EhsaasEmergencyCash #EhsaasByPMIK pic.twitter.com/zajI2SI846
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 7, 2020
یاد رہے گزشتہ ماہ کورونا لاک ڈاؤن میں مزدوروں، مستحقین اور ضرورت مندوں کے لیے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ صارفین کی معاونت کا ہدف مکمل کر لیا گیا تھا۔
آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 2 ارب42 کروڑ سے زائد امدادی رقم 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں ، بلوچستان میں6 لاکھ11 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 43 کروڑ سےزائد جب کہ گلگت بلتستان میں86 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 5 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
اسی طرح اسلام آباد میں63 ہزار سے زائد افراد میں76 کروڑ روپے سے زائد اور کےپی میں 21 لاکھ8 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب59 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔
پنجاب میں52 لاکھ75 ہزار سے زائد افراد میں63 ارب88 کروڑ سے زائد جب کہ سندھ میں36 لاکھ59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13 کروڑ سےزائد تقسیم کی گئی۔