جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

رینجرز اور پولیس کا شہر قائد میں مشترکا کامبنگ آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز و پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کامبنگ آپریشن کیا، کامبنگ آپریشن میں النسا فورس نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کامبنگ آپریشن کیا، آپریشن جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النسا فورس بھی شریک تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ آپریشن کھوسہ کالونی، ملیرٹاؤن، صالح محمد گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن میں کیا جارہا ہے، سچل گوٹھ، گلشن اقبال، جمعہ گوٹھ، شاہ فیصل، لیاقت آباد، گل محمد گوٹھ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن، نیوٹاؤن، کوثر نیاز کالونی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، مچھر کالونی، اسلامیہ کالونی، بغدادی اور کیماڑی کا محاصرہ کرلیا گیا جبکہ مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں