اشتہار

کرونا سے متاثرہ شخص کی باڑے میں‌ موجودگی، کئی بکریوں کی پراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد حکام نے اس کی درجنوں بکریوں کو بھی قرنطینہ کردیا۔

ماہرین کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والے انسان کو 14 روز کےلیے قرنطینہ کردیا جاتا ہے لیکن چرواہے کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد بکریوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔

جی ہاں بھارتی ریاست کرناٹکا میں بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شہر بنگلورو کے قریب واقع ایک گاوں کے رہائشی میں وائرس کی تشخیص ہوئی تو حکام نے اس کی 47 بکریوں کو بھی آئسولیشن میں منتقل کردیا۔

- Advertisement -

ہوا کچھ یوں کے متاثرہ بھارتی شہری کی چار بکریاں اچانک پراسرار طور پر مرگئیں جس کے بعد چرواہے کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

چرواہے میں کوویڈ 19 کی تصدیق نے گاوں والوں کو ہلاکر دیا اور خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بکریوں کا ٹیسٹ کرنے کےلیے تھوک کے نمونے لیے اور مرنے والی بکریوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ موت کی اصل وجہ جان سکیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر آگیا ہے، جہاں کرونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں