بلی کی ڈرامے بازی کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سُنا ہوگا مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک ایسی بلی ہے جو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیےاپنی موت کا ڈرامہ رچاتی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس بلی کی عمر چودہ برس اور نام لولی ہے، جسے اگر محسوس ہو کہ اُسے نظر انداز کیا جارہا ہے تو وہ سڑک پر جاکر مردار بن کر لیٹ جاتی ہے۔
بلی نے پہلی بار اپنے پڑوسیوں کو دھوکا دیا اور اُن کے گھر کے باہر لیٹ پر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔ مالک کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار تو دیکھ کر پریشان ہوا مگر اب انہوں نے اپنی بلی کو پرینک اسٹار قرار دے دیا ہے۔
مالک نے بلی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی سڑک پر آدھی آنکھیں کھولے اور زبان نکال کر پڑی ہوئی، اسے دیکھنے سے ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے اُس کی جان نکل چکی ہو۔
مالک نے یہ بھی بتایا کہ جب ہم اس کی بات نہیں سنتے یا اسے نظر انداز کرتے ہیں تو وہ باہر جاکر ایسے ہی لیٹ جاتی ہے۔ سڑک سے گزرنے والے پہلے تو پریشان ہوتے تھے مگر اب یہ پورے قصبے میں بلی پرینک اسٹار کے نام سے مشہور ہوگئی ہے۔