جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شوہر کا ریستوران میں وحشیانہ تشدد، بیوی بے ہوش

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں بیوی کو اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھاتا دیکھ کر شوہر آگ بگولہ ہوگیا، اس نے ریستوران میں ہی بیوی اور اس کے دوستوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی شہر ہیبائی میں پیش آیا جہاں ایک ریستوان میں بیوی اپنے دو دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی اس دوران اچانک شوہر ریستوران میں داخل ہوا اور بیوی کو اتنا زوردار تھپڑ مارا کہ وہ موقع پر ہی بے ہوش ہوکر سیٹ پر گرگئی۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے ناصرف بیوی کو مارا بلکہ اس کے ساتھ موجود دونوں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، چینی شخص نے کانچ کی بوتل بھی سر پر مارنے کی کوشش کی۔

اس واقعے کے دوران اطراف میں موجود شہری بھی ڈر کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شوہر تشدد کے دوران چیخ کر کہہ رہا تھا کہ یہ میری بیوی ہے اور تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو؟۔

پولیس نے پرتشدد واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں